گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے فراڈ ، ملزم کی شناخت ہوگئی،ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے روانہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کے مطابق ملزم نعمان نے خود کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کیا تھا۔

شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ملزم نہ تو کوئی ایجنٹ تھا اور نہ ہی اسٹڈی کنسلٹنٹ، جبکہ فراڈ میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔دونوں ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں، جبکہ ملزم نعمان سے متعلق ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

شہزاد بخاری نے بتایا کہ ملزم نعمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Read Previous

پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا بلاول بھٹو کو پیغام

Read Next

ٹانک میں فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular