حکومت اپوزیشن مذاکرات، محسن نقوی کی خاموشی نے تجسس بڑھا دیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر صحافیوں نے ان سے مذاکرات میں پیش رفت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی سے رابطے سے متعلق سوالات کیے۔

صحافی نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ کیا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کوئی کامیابی ہوئی ہے؟ محسن نقوی نے سوال کا جواب دینے کے بجائے صرف مسکرا کر ردعمل دیا اور آگے بڑھ گئے۔

صحافی نے ان سے دوسرا سوال کیا کہ کیا انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کروایا تھا؟ اس سوال پر بھی وزیر داخلہ مسکرائے تاہم کوئی جواب دیے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

وزیر داخلہ کی روانگی سے قبل رکن مذاکراتی کمیٹی نوید قمر نے کہا تھا کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق فریقین کے درمیان مشترکہ ڈرافٹ اور اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کردیا جائے گا۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ اعلامیے کے بعض الفاظ میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور حتمی مسودے کا انتظار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں کامیابی ہوئی تو اسے دونوں فریقوں کی مشترکہ کامیابی قرار دیا جائے گا۔

نوید قمر کے مطابق حتمی مشترکہ ڈرافٹ اور اعلامیے کے جاری ہونے کے بعد مذاکرات میں طے پانے والے نکات کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

Read Previous

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے موجودہ مذاکرات کو ماننے سے ہی انکار کر دیا

Read Next

ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں کونسا ملک سب سے آگے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular