حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سیکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ

لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سیکیورٹی ٹیم نے پکڑا اور اس شخص سے پستول بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے، پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں گئے تو حکومت نے اس گھر کو سیل کر دیا اور جنریٹر خراب کر دیئے۔

Read Previous

بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

Read Next

امریکا اور ایران’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘پر واپس آئیں، چین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular