پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرےگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

Read Previous

عالمی سطح پر ایندھن کے عظیم بحران کا خطرہ بڑھ گیا

Read Next

عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular