ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین پوزیشن

لاہور(فرنٹیئرنیوز) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں بھی بڑا دھچکا، قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دس ٹیموں کی رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، دس ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی یہ تاریخ کی بدترین پوزیشن ہے۔

قومی ٹیم نے گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ مسلسل خراب کارکردگی کے باعث رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

 

Read Previous

سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف موجودہ نظام سے خامیاں دور کرے: پاکستان

Read Next

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular