اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعدگلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس ہانیہ عامر نے اپنا پنجابی ہپ ہاپ گانا ‘PABLO’ ریلیز کردیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔ 2 روز کے دوران صرف یوٹیوب پر 13 لاکھ سے زائد لوگ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا خود ہانیہ عامر نے لکھا اورکمپوز کیا ہے۔

گانے میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو واضح پیغام دیاہے۔ گانےکے آخر میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی انٹری دی ہے تاہم اس میں صرف ان کی آواز شامل ہے۔

راکھی ساونت ہانیہ عامر کو کہتی ہیں کہ ہانیہ میری جان ٹینشن مت لو، سمجھیں! کسی بات کی ٹینشن مت لو، تم حور ہو، تمہارے چہرے پر نور ہے، لوگ تمہاری خوبصورتی سے جلتے ہیں۔

راکھی ساونت ہانیہ عامر کو شیرنی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اپنے دشمنوں کا بہادری سے سامنا کریں اور سمجھاتی ہیں کہ جو ڈرگیا، سمجھو مرگیا۔

Read Previous

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین پوزیشن

Read Next

فلپائن ۔فیری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی ، 13افراد لاپتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular