انڈونیشیا میں مسافر بحری جہاز لاپتا، 243 مسافر سوار تھے

جکارتہ (فرنٹیئر نیوز)

انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہوگیا جس میں 243 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

 

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔

 

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Read Previous

نئے صوبوں کا معاملہ زیر بحث ہے اس پر کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی، رانا ثناءاللہ

Read Next

چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular