حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

صنعاء(فرناٹیئرنیوز) یمن کے حوثیوں نے باب المندب کے قریب یمنی علاقے ذباب اور سٹریٹجک جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز باب المندب کے جزیرے سے نکل گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گیریژن اور بحیرہ احمر میں جزیرہ زقر پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس کا مقصد عالمی سطح پر اہم تجارتی راستے پر گرفت مضبوط کرنا ہے۔
حوثی رہنما محمد البخیتی نے جمعرات کو باب المندب پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا، حوثی یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی اڈوں پر قبضے کے بعد المخا ایئرپورٹ تک پہنچ گئے تھے۔
ادھر یمنی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کل باکس میں بمباری شروع کردی ہے، شہری تعز المخا روڈ اور المخا ذباب روڈ استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Read Previous

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت ، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

Read Next

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular