27 ستمبر کو اگر کسی نے گولی چلانی ہے تو چلا لے، ہم ہر حال میں مقابلہ کریں گے: شفیع جان

پشاور(فرنٹیئرنیوز)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو اگر کسی نے گولی چلانی ہے تو چلا لے، اگر کسی نے نااہل کرنا ہے تو کر لے، ہم ہر حال میں مقابلہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے پشاور اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ناحق قید اور عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور 27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ، ان شاء اللہ، ہو کر رہے گا۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اپنی تاریخ دہرانے والوں کو اپنی ہی تاریخ یاد رکھنی چاہیے، جب خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری تھا، اُس وقت پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بارڈر پر پختون بھائیوں کی پنجاب آمد روکنے کے احکامات دیے تھے، یہ بھی اسی تاریخ کا حصہ ہے۔

Read Previous

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اچھل کود جاری ۔۔پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

Read Next

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular