پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اچھل کود جاری ۔۔پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)مہنگائی کے ستائے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ، اوگرا کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع اوگرا نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر بھی پٹرولیم مصنوعات مزید 5.30 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر تین روز کے لیے ڈیزل فی لٹر 5 روپے 28 پیسے اور پٹرول 5 روپے 02 پیسے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گا اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔قیمتوں کا تعین ہفتہ، اتوار اور پیر 3 روز کے لیے کیا جائے گا جبکہ ٹیکسز میں کمی یا اضافے سے قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور گزشتہ روز پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔حکومت نے جمعے کے لیے پٹرول کی قیمت فی لٹر 370 روپے 80 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔

Read Previous

وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس لے لیا

Read Next

27 ستمبر کو اگر کسی نے گولی چلانی ہے تو چلا لے، ہم ہر حال میں مقابلہ کریں گے: شفیع جان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular