نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیاہے –
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد اعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا اور کہاکہ قائد اعظمؒ نے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ دور حاضر کے عظیم ترین سیاسی رہنما اور بلند پایہ مدبر ہیں۔ قائد اعظمؒ نے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قائداعظمؒ کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ قائد اعظمؒ نے بلا تفریقِ رنگ ونسل شہری و مذہبی آزادی کے سنہری اصول وضع کیے۔ قائد اعظم ؒ کے ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔
