سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

کرم ایجنسی(فرنٹیئرنیوز)کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

کرم ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر 2026 کو خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے منسلک افغان خارجی عبید اللہ سعد کو تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل کیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔

یاد رہے کہ عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ ملک کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Read Previous

امریکا کی ایران کے حامی گروہوں کی مالی معاونت پر نئی پابندیاں عائد

Read Next

بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے سکواڈ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular