ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات ، عبدالعلیم خان نے پاکستان کی نمائندگی کی

اوسلو(فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے آج اوسلو میں ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کی۔

شاہی محل کے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے بادشاہ ہاکون ہفتم اور ملکہ میٹے میریٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس قومی سوگ کے موقع پر شاہی خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے اوسلو کیتھیڈرل میں مرحوم بادشاہ کی آخری رسومات میں شرکت کی، جس کے بعد شاہی محل میں منعقدہ استقبالیہ میں بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے اوسلو سٹی ہال میں حکومتِ ناروے کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

سٹی ہال میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے، وزیرِ ثقافت و مساوات لبنا جعفری، وزیرِ بین الاقوامی ترقی آسمنڈ آکروست،سٹیٹ سیکریٹری آندریاس موٹزفیلٹ کراوک، میئر اوسلو اینے لِنڈبو اور ناروے کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر کی اس پرسوز موقع پر شرکت پاکستان اور ناروے کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی گرمجوشی کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ یہ پاکستان کی جانب سے شاہی خاندان، حکومتِ ناروے اور عوامِ ناروے کے ساتھ احترام اور یکجہتی کا اظہار بھی ہے۔

Read Previous

حق مہر عورت کی ملکیت ، قرآن کا اختیار حکومت کیسے چھین سکتی ہے؟ سپریم کورٹ

Read Next

پاکستان کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular