نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کو کوئی متزلزل نہیں کرسکتا۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابلِ تحسین ہے۔
واشک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرنا اہم کامیابی ہے۔ پوری قوم ملک کے امن و سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔
