نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کیا اس سے بڑا مذاق ہو سکتا ہے کل پٹرول کی قیمت میں 13 روپے اضافہ کر کے آج 6.6 ارب کی 30 نئی بلٹ پروف گاڑیاں آرڈر کر دیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا خدا کا خوف کریں یہ کیا حکومت ہے۔اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھٹو صاحب نے گاڑیاں اور ہوٹل نہیں بنوائے تھے۔
انہوں نے امیر صنعتکاروں سے سات دن کیلئے گاڑیاں لیں اور کانفرنس ہو گئی، آج تک اس شاندار کانفرنس کی کہانی پاکستان کی سب سے خوبصورت کہانی ہے، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کچھ تو شرم کریں ، اس غریب ملک پر آپ ایک عذاب بن گئے ہیں، ایسے فیصلے تباہ کن ہیں ۔
