نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور(فرنٹیئرنیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین صوبوں کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دے کر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیان سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عالمی مؤقف کو نقصان پہنچا، صوبوں کے خلاف متعصبانہ رویہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سوچ کا عکاس ہے۔
سہیل آفریدی کو جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسروں پر بیان بازی سے آپ اپنی کارکردگی کی کمزوریاں نہیں چھپاسکتے، پنجاب میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے پرکام ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبےکے عوام اللہ تعالی کے بعد ان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سکیورٹی تھریٹ پر پنجاب کی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ہمسایہ ممالک سے کم، ہمسایہ صوبوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ کچےکا علاقہ کئی دہائیوں سے جرائم کا گڑھ بنا ہوا تھا، فوج اور سندھ حکومت کی مدد سے کچےکے علاقے میں حالات قابو میں ہیں، صوبے کے بارڈر ایریا سے تھریٹ آتی ہیں جن کے خاتمے کے لیے اب جوائنٹ چیک پوسٹوں کو مضبوط بنایا ہے، انٹیلیجینس ہب سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا اہم مرکز ہوگا۔
