ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران(فرنٹیئرنیوز) ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے کر دیئے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرون سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔

پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا۔

Read Previous

اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

Read Next

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular