ایران سے جنگ اور معاشی پالیسیاں ، ٹرمپ اپنی مقبولیت کھو بیٹھے

نیویارک(فرنیئرنیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی۔
رائٹرز سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹکس کو ووٹ دیں گے جب کہ 22 فیصد کا کہناہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

دوسری جانب 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی مہنگائی اور روز مرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریقۂ کار سے ناخوش ہیں جب کہ نومبر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی گرتی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔

Read Previous

ایس سی او سربراہی اجلاس: ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا

Read Next

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular