سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(فرنٹیئرنیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 4ہزار 428ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 65ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے کی کمی سے 3لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 7ہزار 129روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 111روپے کی سطح پر آگئی۔

Read Previous

پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

Read Next

ایس سی او سربراہی اجلاس: ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular