وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ سروس 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان

مظفرآباد: نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستے دو روز میں بحال کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس کھول دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 2 روز قبل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

Read Previous

دشمن ہمارے خلاف ناکام رہا، دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھیں گے، ایرانی آرمی چیف

Read Next

امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular