اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ بجٹ بحران اسرائیلی فوج کی جنگی تیاری کو نقصان پہنچا رہا ہے، اسرائیلی فوج کو تقریباً 40 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل فوجی آپریشنز اور ریزرو ڈیوٹی اخراجات سے بجٹ خسارہ بڑھا، تمام محاذوں پر سرگرمی کے باوجود اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

صیہونی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے موجودہ بحران کے باعث اسرائیلی فوج کے آپریشنل پروگرام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read Previous

دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل

Read Next

ایران کی عسکری حکمتِ عملی دفاع سے جارحانہ کی جانب منتقل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular