نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے ملاقات کے دوران عمران خان سے مختلف امورپرگفتگو کی، ملاقات مکمل ہونے کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئیں تاہم انہوں نے وہاں موجود میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرنے سے گریزکیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کی یہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عمران خان سے دوسری ملاقات ہے، ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اعتراض دورکرکے دوبارہ دائرکردی گئی ہے۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پردائرتوہین عدالت کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست پراعتراض لگاتے ہوئے واپس کردی تھی۔
