عمران خان کو پِمز اسپتال منتقل کیےجانےکا امکان، تیاریاں شروع، حتمی فیصلے کا انتظار

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کےحوالے سے معلوم ہوا ہےکہ انہیں پِمز اسپتال منتقل کیےجانےکا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد عمران خان کو پِمز منتقل کرنےکا امکان بڑھ گیا ہے تاہم انہیں منتقل کرنےکے لیےحتمی فیصلےکا انتظار کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم کی اسپتال منتقلی سے متعلق اہم اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا جس میں پِمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ اور سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔

عمران خان کی پِمز اسپتال منتقلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پِمز اسپتال میں بانی کے طبی معائنے اور علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Read Previous

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔تیل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کمی۔۔۔اعلان ہو گیا

Read Next

سونے کی کان بیٹھ گئی، کم از کم 100 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular