نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مری روڈ کی جانب کورنگ روڈ کے قریب مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کالر طیب کے مطابق رات تقریباً 1 بجے 3 سے 4 گاڑیوں میں سوار 20 سے 25 افراد نے اس پر تشدد کیا اور اس دوران 21 سالہ لڑکی عائشہ کیانی کو مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی شناخت عائشہ کیانی، دختر نذیر کیانی، عمر 21 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
کالر کے مطابق ملزمان لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن شہید
