شہبازحکومت نے غریب عوام پر پھر بجلیاں گرادیں ۔۔

اسلام آباد۔ نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

 

Read Previous

مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، عبدالعلیم خان

Read Next

بہارہ کہواسلام آباد سے 21 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular