نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی کامیابی، معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاہدے مضبوط ہونگے، پاک فوج کی عزت ووقار میں مزید اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت یکساں مبارکباد کی مستحق ہے
ایسی کاوشیں مسلم ممالک کے مابین اتحاد و یگانگت کا باعث ہونگی، افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہے، یہ معاہدہ دفاع کے علاوہ تجارت، معیشت اور سہہ ملکی تعاون کے فروغ کا باعث ہو گا۔ عبدالعلیم خان نے نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ دوستی، زندہ باد، پاکستان، پائندہ باد” ۔
