پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون

اسلام آباد۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران لاکھوں یو آر ایل بلاک کردئیے گئے ۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ 10 سال میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے، قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق اخلاقیات کے خلاف مواد کے 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردئیے گئے

فیس بک پر 2 لاکھ 30 ہزار، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 70 ہزار، ایکس کے 74 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔یوٹیوب پر 66 ہزار سے زائد یو آر ایل بند، بلاکنگ ریٹ 88.6 فیصد رہی، واٹس ایپ کے 50 ہزار، انسٹاگرام کے 45 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق دہشت گردی سے متعلق 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد یو آر ایل، قومی سلامتی و دفاع کے خلاف 74 ہزار سے زائد یو آر ایل، اسلام کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 12 ہزار482 یو آر ایل بند کردئیے گئے۔

فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد کے 52 ہزار سے زائد یو آر، پراکسی ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی، 99.99 فیصد یو آر ایل بلاک کیے گئے ہیں۔زیر جائزہ عرصے کے دوران پی ٹی اے نے 17 لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی کی، 76 ہزار سے زائد شکایات زیرِ جائزہ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

Read Previous

نئے صوبے بنانے کا فیصلہ ہو چکا، آئین میں گنجائش بھی موجود ہے،سینیٹر کامران مرتضی

Read Next

ایف بی آرکا 15 اگست سے آسان ٹیکس اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular