نئے صوبے بنانے کا فیصلہ ہو چکا، آئین میں گنجائش بھی موجود ہے،سینیٹر کامران مرتضی

اسلام آباد ۔جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں نئے صوبے بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ ایک انٹرویومیں کامران مرتضی نے کہاکہ نئے صوبے بنانے کی گنجائش کو آئین میں پہلے ہی رکھا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر کسی بھی وقت نئے صوبے بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال کیا جائے گا اور ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے گا۔جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ نئے صوبوں کی حد بندی اور حلقوں پر اعتراضات آئیں گے۔ مختلف قومیتیں کہیں اکٹھی اور کہیں الگ ہونا چاہیں گی۔کامران مرتضی نے کہا کہ موجودہ حکمران اتحاد دراصل ایک زور زبردستی کی شادی ہے۔ ججز تقرر کی منظوری صدر کا دستوری اختیار ہے،

انہیں اپنا اختیار استعمال کرنے دیں۔ اگر صدر دستخط نہیں کرتے تو پھر عدالتوں کی مدد لینا پڑے گی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ متنازع بیان سے متعلق کہا کہ مولانا نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔ ہم وہ لوگ نہیں جو ملک، دستور اور اداروں کے خلاف ہیں۔مولانا فضل الرحمان کی پالیسی ہے کہ ملک اور ادارے آئین کے مطابق چلیں۔

Read Previous

وفاقی حکومت سے اصل لڑائی کس کی ہے ؟۔۔بلاول بھٹو بھی کھل کر بول پڑے

Read Next

پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular