وفاقی دارالحکومت میں پولیس ٹیم پراندھا دھند فائرنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ رمنا کی حدود میں زیر حراست پولیس ٹیم پر فائرنگ ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عدنان علی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ملزم عدنان علی اور اس کی بیوی پارس بی بی راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کے مقدمہ میں گرفتار تھے-

پولیس ٹیم زیر حراست ملزم کی انکشاف و نشاندھی پر برآمدگی کرکے واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے زیر حراست ملزم کی ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

زیر حراست ملزم عدنان علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم تھانہ رمنا کی حدود میں بیوی کے ساتھ مل کر راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی واردات میں ملوث تھا۔

ملزم سے راہ چلتی خاتون سے چھینے گئے دو موبائل فون بر آمدکرلئے گئے۔واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم ضلع راولپنڈی میں ڈکیتی،سٹریٹ کرائم،چوری کے درجنوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

Read Previous

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید

Read Next

England Beat France 6-4 to Claim Third Place as Mbappé Becomes World Cup’s All-Time Top Scorer

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular