اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

عمان: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Read Previous

ایران جنگ میں جدید ترین امریکی تھاڈ سسٹم کے 80 فیصد میزائل ختم ہوگئے، سی این این کا انکشاف

Read Next

عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟  محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular