’’ٹک ٹک۔۔۔ الٹی گنتی شروع ‘‘۔۔بلاول نے ن لیگ کو خبردار کردیا

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی

ہمارے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر پر حملہ ہوا مگر آپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔ اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔

میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔ آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے

۔ 10اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔

انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔ میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے!! ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

 

Read Previous

پنجاب کو جدید ترین گرین انڈسٹری اور تجارتی سرگرمیوں کا عالمی مرکز بنائیں گے، مریم نواز

Read Next

ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، ایرانی صدر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular