ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والا امریکی ساختہ ایم کیو۔نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ MQ-9 ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

تاہم اس دعوے پر امریکا کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ 8 جولائی سے 24 جولائی کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں واشنگٹن نے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا

جبکہ تہران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت مختلف عرب ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا۔

یہ کشیدگی جون میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کے آغاز کے بعد بڑھی

تاہم بعد میں سیکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت کے معاملے پر اختلافات کے باعث بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی۔

Read Previous

ملکی معاشی ترقی کیلئے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم شہبازشریف

Read Next

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا ۔۔۔کتنی نشستیں حاصل کیں ۔۔؟ خبر آگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular