یوسف رضا گیلانی سے راجہ پرویز اشرف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، قومی مفاد سے متعلق اہم معاملات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں جمہوری اقدار کے استحکام، پارلیمانی اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان مثبت اور تعمیری مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوری نظام کا محور ہے اور قومی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سینیٹ کو ایک مؤثر، فعال اور جامع ایوان کے طور پر مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی روایات کے فروغ اور قومی مفاد میں سیاسی ہم آہنگی کے لیے چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے ہی ملک کی سیاسی و معاشی ترقی کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ قومی مفاد کو ہمیشہ سیاسی اختلافات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

Read Previous

آپریشن 11 گرج : متعدد دہشت گرد واصل جہنم

Read Next

پاکستان اور ایران کے تعلقات دماوند اور کے ٹو کی چوٹیوں جتنے بلند ہیں: ایرانی سفیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular