امریکہ کے پاسداران انقلاب کے اہم دفاعی ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے

واشنگٹن:
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف شدید نوعیت کے فضائی حملوں کی ایک بڑی لہر مکمل کر لی ہے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز اردن میں تعینات امریکی افواج پر مبینہ میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں کے دوران ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی بحری جہازوں اور خلیجی خطے کے ہمسایہ ممالک کو لاحق خطرات کو مزید کم کرنا تھا۔

سینٹ کام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت خطے میں تعینات 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مکمل چوکس ہیں اور ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

Read Previous

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مینڈیٹ پر تنازع شدت اختیار کر گیا

Read Next

ایران میں حکومت کی تبدیلی کا مطلب نظام کا مکمل خاتمہ نہیں بلکہ رویے اور پالیسیوں میں تبدیلی ہے: امریکی وزیر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular