FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔

اسلام آباد میں جاری منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف خام مال برآمد کرنا نہیں ہے بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو تیار کرنا ہے۔

فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم ایسی طویل مدتی شراکت داری پروان چڑھانا چاہتے ہیں جو پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے۔معدنی ترقی سے مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچنا لازم ہے، معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محنتی، دلیر اور پُرعزم ہیں جن میں خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے، ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ نتائج کے حصول کے لیے ہمارے لوگ طاقت اور عزم کا سر چشمہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صلاحیت سے پیداوار کی طرف، وعدوں سے عمل کی طرف اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ گروتھ کی طرف بڑھنا ہوگا، کان کنی کے ماحولیاتی نظام کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Read Previous

وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ

Read Next

شاہ محمود قریشی کی سیاسی و ملکی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، حلیم عادل شیخ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular