اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزائوں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ اپیل 61 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی، متفرق درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی کہ تاخیر کا معاملہ درگزر کیا جائے۔
