لاہور(فرنٹیئرنیوز)جان ریمبو کے نام سے مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
اداکار نے اپنے مقبول ڈرامے گیسٹ ہاس سے شہرت حاصل کی جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری کے باعث خاص پہچان بنائی۔ان کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، منڈا بگڑا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔
حال ہی میں افضل خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے اور نوجوانوں کو والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دے رہے تھے۔
تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے۔
