FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

راولپنڈی: جعفر ایکسپریس کا پاورپلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)راولپنڈی میں پشاور سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس کا پاور پلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ راولپنڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ڈی ٹریک ہونے سے مین لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آخری 3 ڈبے الگ کر کے ٹرین روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کرین کے ذریعے متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا عمل جاری ہے۔

Read Previous

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد،فیلڈ مارشل عاصم منیر اوراعلیٰ حکومتی رہنمائوں کی شرکت

Read Next

سپریم کورٹ نے وراثتی جائیداد کے مقدمات میں مدت معیاد کے تعین کے اصول وضع کر دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular