راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)راولپنڈی میں پشاور سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس کا پاور پلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ راولپنڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ڈی ٹریک ہونے سے مین لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آخری 3 ڈبے الگ کر کے ٹرین روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کرین کے ذریعے متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا عمل جاری ہے۔
