FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت پیشہ ور فوجی کی بنیادی تربیت کا اہم جزو ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی(فرنٹیئر نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جہلم میں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت پیشہ ور فوجی کی بنیادی تربیت کا اہم جزو ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 46ویں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جبکہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف مہمان اعزاز تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ کے اس بڑے مقابلے کا انعقاد 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک کیا گیا، جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز اور شہریوں سمیت 1500 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ مختلف کیٹیگریز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور رنر اپس میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔مقابلوں میں سندھ اور پنجاب رینجرز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور شہری شوٹرز کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی پاکستان آرمی نے اپنے نام کر لی جبکہ پاکستان آرمی کے آرمی مارکسمین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا۔

شوٹنگ کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”دی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی“ (ڈولی کپ) پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ اور انفنٹری اسکواڈ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شوٹرز کو بہترین نشانہ بازی، مہارت اور درستگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا ایک پیشہ ور فوجی کی نمایاں خصوصیت ہے اور چھوٹے ہتھیاروں پر مکمل عبور بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔46ویں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ میں مختلف اداروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے شوٹرز کی شرکت نے قومی سطح پر شوٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں دلچسپی اور پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کو اجاگر کیا۔

Read Previous

پاکستان کو 2035 تک کم کاربن توانائی کے لیے 138 ارب ڈالر درکار ہوں گے، وزیراعظم

Read Next

عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدراور لطیف کھوسہ کی ملاقات، بشریٰ بی بی بھی موجودتھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular