FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عوامی ریلیف پر اتفاق ہوا ، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور قیمتوں میں کمی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومت کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے ہیں ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں اتفاق ہواہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 10 راونڈ مکمل کرلئے،آج جماعت اسلامی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اہم دور ہوا جس میں اتفاق ہوا ہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت کا موقف ہے کہ دنیا میں جنگی حالات ہیں،طے کیا گیا ہے کہ ریلیف میں وسعت اور دورانیہ بڑھائیں گے،1000سی سی گاڑیوں،ٹریکٹر،پبلک ٹرانسپورٹ کو شامل کرنے کی تجویز دی،حکومت 1000سی سی اور ٹریکٹرز کو شامل کرنے پر کافی حد تک آمادہ ہے،حکومت کو ادراک ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے ریلیف مل سکتا ہے،حکومت پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لئے بھی اپنا پلان دے گی،حکومت نے ورکنگ شروع کردی ہے،بجٹ تک کا پروگرام دے گی۔

 

Read Previous

جیل میں ملاقاتوں کےحوالے سے اسلام اباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے، بیرسٹر گوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular