FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

مجھے موٹا بولنا بند کریں،وینا ملک بڑھتے وزن پر تنقید کرنیوالوں پر برہم

لاہور(فرنٹیئرنیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔

سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب مجھے بول رہے ہیں میں موٹی ہوگئی بھینس بن گئی، مجھے موٹے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، جب تک میں خود موٹی نہیں ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ ’زندگی میں انسان پتلا بھی ہوتا ہے، موٹا بھی ہوتا ہے، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنا دی ہے‘۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’گھر میں ہوتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں سارا کھانا میں ہی کھا گئی ہوں، باہر جاؤں ہر کوئی موٹی ہوگئی ہوں، شوٹ پر آؤ پوری ٹیم آپ موٹی ہیں آپ کا چہرا موٹا آرہا ہے، میں موٹی ہوں لیکن اندھی نہیں ہوں، مجھے پتا ہے کہ میں موٹی ہوگئی ہوں، اب وقت ہے کہ میں اپنا وزن کم کروں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹھیک ہے زندگی میں کچھ اس طرح کی چیزیں ہوگئی ہیں، میں نے کچھ زیادہ ہی کھا لیا ہے، آپ لوگوں کی بہت مہربانی ہے مجھے موٹا بولنا بند کریں، میں پتلی ہوجاؤں گی‘۔

Read Previous

لبنان کے قونصل جنرل کو امریکا نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال دیا

Read Next

ایس ای او سمٹ سے قبل ہوٹلوں کی تزئین و آرائش اور زیر تعمیر منصوبے مکمل کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular