امریکا اور وینزویلا کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدہ امریکا کے تیل کے ذخائر کو دوگنا سے بھی زیادہ کردے گا، عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے وینزویلا کو معاشی خوشحالی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Read Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ

Read Next

ایران نے نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular