میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج

لندن: لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹرز نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹر ویو نشرکردیا۔
اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق پی سی بی نے سکائی سپورٹس کیخلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا، کچھ دیر مؤخر کرنے کے بعد انٹرویو نشر کردیا گیا۔
یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی سپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملےپر کوئی بیان نہیں دیا۔

Read Previous

پمز سانحے کے ذمہ دار کسی ایک آدمی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر صحت

Read Next

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular