ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی

سڈنی(فرنٹیئرنیوز)آسٹریلیا کے سابق اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کی عدالت نے جارح مزاج سابق آسٹریلوی اوپنر کو 1500 آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔

وارنر نے اپریل میں گرفتاری کے بعد عدالت میں اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔عدالت کے مطابق وارنر ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب سے اہل خانہ کو گھر لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں سانس کے ذریعے شراب کی جانچ کے لیے قائم چیک پوسٹ دیکھ کر انہوں نے گاڑی روک دی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشستیں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔جج کلیئر فارنان نے کہا کہ وارنر کے دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے تاہم نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک پر ہونے والے حادثات کی ایک اہم وجہ اب بھی شراب پی کر ڈرائیونگ کرنا ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ گاڑی میں بچوں کی موجودگی کے باعث جرم کی نوعیت مزید سنگین ہوگئی۔عدالت نے پابند کیا ہے کہ وارنر کو اپنی گاڑی میں انٹرلاک ڈیوائس بھی نصب کرانا ہوگی جو جسم میں الکحل کی موجودگی محسوس ہونے پر گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔

Read Previous

عمران خان کتنے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں ؟۔۔ سپریم کورٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular