پیٹرول کی قیمت میں اضافہ غریب عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے،علی محمد خان

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک اور اضافہ غریب عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے۔پورا ہفتہ مسلسل اور بلا تعطل پاکستان کے غریب عوام پر ’’پیٹرول بم‘‘ گرائے جا رہے ہیں۔

علی محمد خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ 47 کی حکومت کو شاباش، جس نے مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا براہِ راست اثر عام آدمی کی زندگی، آمدورفت اور روزمرہ اخراجات پر پڑ رہا ہے، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Read Previous

شیر افضل مروت بتائیں پٹیشن کی پلاننگ کس نے کروائی؟ سہیل آفریدی نے بڑا سوال اٹھا دیا

Read Next

علی ناصر رضوی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ تعینات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular