پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم شہبازشریف اور کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے مشترکہ اعلامیے پر دستحط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے ، اس کے علاوہ لاہور اور کرغز شہراوش کو جڑواں شہر قراردینے کا معاہدہ ہوا۔

پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزراتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں انسٹی ٹیوف آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ، منشیات ،نشہ آوراشیاء اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، پی ڈی ایم سی اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ، ورچوئل اثاثہ جات کےشعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

این ڈی یو اسلام آباد اورکرغزنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک انیشی ایٹوزکے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بشکیک آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اورکرغزستا ن کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سےتعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

کرغز صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کونئی بلندیوں تک لےجانا چاہتے ہیں، مشکل وقت میں باہمی تعاون اور یکجہتی دونوں ممالک کی دیرینہ روایت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہترین میزبانی پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا شکر گزار ہوں،  دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جائیں گے،، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور شعبہ سرمایہ کاری میں تعاون کی گنجائش موجود ہے،
علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تجارتی حجم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں،دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کےلیے قوانین کو مزید آسان بنائیں گے ، باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوطرفہ مذاکرات میں تجارتی تعلقات کےفروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے علاقائی تجارتی راہداریوں اور رابطوں سے استفادہ کریں گےتے ہوئےمعاشی فوائد پہنچائیں گے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کوچھوئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پرکرغزستان کی قیادت قابل تحسین ہے،وزیراعظم شہبازشریف
ایس سی او سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کرغز قیادت کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایس سی او پلیٹ فارم سے علاقائی رابطے، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کا حصول ناگزیر ہے۔

Read Previous

امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

Read Next

ملک میں نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular