وزیر تجارت کے دورہ ہانگ کانگ کا اعلان

اسلام آباد(فرنٹیرنیوز)وفاقی وزیر تجارت 8 سے 11 ستمبر تک ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔ترجمان وزارت تجارت کیمطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سمٹ سے خصوصی خطاب اور اہم سیشنز میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران جام کمال خان ہانگ کانگ اور مختلف ممالک کی اعلی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان کی تجارت کے فروغ اور نئی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران جام کمال خان ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کا مقصد عالمی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Read Previous

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

Read Next

پاک بحریہ نے ہمیشہ عزم، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا : سپیکر قومی اسمبلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular