میر رضا قتل کے بعد کون پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(فرنٹیئر نیوز) میررضا قتل کے بعد ایک شخص پراسرار طور پر غائب ہے، اس حوالے سے مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہوزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ، ہم نے کہا سوچ کر بتائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائی گی ۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، پولیس نے ایک بار تفتیش کی ۔ گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔

Read Previous

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس

Read Next

ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular