نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
ڈی آئی خان(فرنٹیئرنیوز) قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے گاؤں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔
